ایران کی عالمی طاقتوں کو دوٹوک وارننگ

ایران کی عالمی طاقتوں کو دوٹوک وارننگ

ویب ڈیسک: ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ، محمد اسلامی نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے " اسنیپ بیک میکنزم" کو فعال کیا، تو ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے ( NPT) سے دستبرداری پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام ایران کے لیے ناقابل قبول ہوگا، اور اس کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

اسنیپ بیک میکانزم ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت اگر ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرے، تو اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں خود بخود دوبارہ لاگو ہو سکتی ہیں۔

قبل ازیں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہےکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔