ایران نے بیلسٹک میزائل میں 'کلسٹر بم وار ہیڈ' استعمال کیا ، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ایران نے بیلسٹک میزائل میں 'کلسٹر بم وار ہیڈ' استعمال کیا ، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق   ایران کی جانب سے آج اسرائیل پر داغے گئے کم از کم ایک بیلسٹک میزائل میں " کلسٹر بم وار ہیڈ" موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق، کلسٹر بم وار ہیڈ گرتے وقت کئی چھوٹے بموں میں تقسیم ہو جاتا ہے، جو مختلف مقامات پر گرتے ہیں۔ انہی میں سے ایک بم نے اسرائیل کے شہر آزور میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس سے نقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پاس ایسے بیلسٹک میزائل ہیں جو "ملٹیپل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹیبل ری انٹری وہیکلز (MIRV)" ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ یہ میزائل ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ زمین پر گرنے والے کسی بھی میزائل یا اس کے حصے کے قریب نہ جائیں، کیونکہ وہ خطرناک اور دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں۔