برطانیہ ایران کے ساتھ ممکنہ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے، وزیر خزانہ ریچل ریویس

برطانیہ ایران کے ساتھ ممکنہ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے، وزیر خزانہ ریچل ریویس
کیپشن: برطانیہ ایران کے ساتھ ممکنہ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے، وزیر خزانہ ریچل ریویس

ویب ڈیسک: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے عندیہ دیا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ ممکنہ تنازع کی صورت میں اسرائیل کی حمایت کرسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریچل ریویس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد نہ صرف برطانوی مفادات اور مراکز کا تحفظ ہے بلکہ یہ اقدام اتحادیوں کی ممکنہ مدد کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے جنگی سازوسامان صرف اپنے دفاع کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کی حمایت کے لیے بھی روانہ کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم اسرائیل کی عملی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر برطانوی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے، جس میں برطانوی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اسرائیل کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق برطانیہ کا یہ مؤقف مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک واضح پیغام ہے کہ لندن خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔