امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے   کے منصوبے کی منظوری  کی خبر کو مسترد کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے   کے منصوبے کی منظوری  کی خبر کو مسترد کردیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے   کے منصوبے کی منظوری  کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو غلط قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نجی طور پر ایران پر حملے کی منظوری دی تھی لیکن حتمی فیصلہ اس امید پر مؤخر کیا کہ ایران اپنا نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے گا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ  "وال اسٹریٹ جرنل کو نہیں پتا کہ میرے ایران کے بارے میں کیا خیالات ہیں!"

کل تک ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی تک حملے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ  دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ سب نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا ہے، لیکن میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔