ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، اسرائیلی مشیر کا اعتراف

ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، اسرائیلی مشیر کا اعتراف
کیپشن: ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، اسرائیلی مشیر کا اعتراف

ویب ڈیسک: اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر حالیہ حملوں کے باوجود، تہران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں میزائل موجود ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زاچی ہنیبی نے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی وقتی نوعیت کی ہے اور یہ کوئی ایسی جنگ نہیں جو ایرانی خطرے کو مکمل طور پر ختم کر دے۔ ان کے بقول، ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائلز ہیں جو اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ زاچی ہنیبی نے چند روز قبل بھی بیان دیا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو صرف فوجی کارروائی سے مکمل طور پر تباہ کرنا ممکن نہیں۔

اسرائیلی فوجی ماہرین کا اندازہ ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں سینکڑوں میزائل فائر کیے ہیں، اس کے باوجود اس کے پاس تاحال 1500 سے 2000 بیلسٹک میزائل باقی ہیں۔