ایرانی میزائل حملوں کے باعث 5,000 سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے

ایرانی میزائل حملوں کے باعث 5,000 سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے

(ویب ڈیسک ) ایران کے  میزائل حملوں کے باعث 5,000 سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی میزائل حملوں کے باعث اسرائیل میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 5,110 افراد کو بے گھر ہوگئے ہیں ۔ جن میں سے 907 افراد کا تعلق دارالحکومت تل ابیب سے ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں ۔