آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی حکام

آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی حکام
کیپشن: آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی حکام

ویب ڈیسک: اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کی اعلیٰ قیادت، خاص طور پر سپریم لیڈر خامنہ ای، کو نشانہ بنائے جانے کا امکان موجود ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آیا اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کریں گے کہ آیا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل کا براہِ راست ہدف ہیں یا نہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیل ماضی میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ جیسے اہم افراد کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر چکا ہے۔

مزید برآں، حالیہ دنوں میں ایران پر ہونے والے حملوں میں اسرائیلی فورسز نے ایرانی فوج کے سربراہ، پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈرز اور جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔