ایرانی قوم کیلئے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، اے ای او آئی

ایرانی قوم کیلئے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، اے ای او آئی

(ویب ڈیسک ) ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی )  کا کہنا ہے کہ  ہم ایرانی قوم کیلئے  پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے۔

ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی )   نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔

پوسٹ میں لکھا کہ   ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کیلئے  پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

اے ای او آئی کی پوسٹ  میں کہا گیا کہ’دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے‘۔