اسرائیل کے کروز میزائل حملے: تہران، بندرعباس سمیت اہم ایرانی تنصیبات نشانہ

اسرائیل کے کروز میزائل حملے: تہران، بندرعباس سمیت اہم ایرانی تنصیبات نشانہ
کیپشن: اسرائیل کے کروز میزائل حملے: تہران، بندرعباس سمیت اہم ایرانی تنصیبات نشانہ

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران اور بندرگاہی شہر بندر عباس سمیت مختلف علاقوں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تازہ ترین حملے میں اسرائیلی میزائلوں نے تہران سمیت متعدد شہروں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حملے کا ایک ہدف وزارتِ دفاع کا مرکزی دفتر بھی تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شاہران آئل ڈپو پر حملہ کیا، جبکہ قدرتی گیس کی دو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ان علاقوں میں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ "آیت اللہ کی حکومت جہاں بھی ہو، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران پر حملے جاری رہیں گے۔"

ایران کی جانب سے تاحال ان حملوں کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔