ایران اسرائیل کے خلاف موثر اور فیصلہ کن حملے کرے گا، ایرانی آرمی چیف 

ایران اسرائیل کے خلاف موثر اور فیصلہ کن حملے کرے گا، ایرانی آرمی چیف 

(ویب ڈیسک ) ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف موثر اور فیصلہ کن حملے کرے گا۔

ایران کے چیف آف اسٹاف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے کے پہلے لمحے سے ہی ایرانی فورسز نے مکمل خلوص کے ساتھ ردِعمل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اب سے ایرانی فورسز پوری تیاری کے ساتھ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر جوابی کارروائیاں کریں گی۔" یہ بیان نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔

ایران نے موساد کے 2 جاسوس گرفتار کرلیے

دوسری جانب ایران  نےموساد کے 2کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان کو البرز صوبے میں دھماکاخیز مواد اور الیکٹرانک آلات کی تیاری کے دوران گرفتار کیا گیا۔