ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں، آیت اللہ سیستانی کااہم بیان  آگیا

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی دھمکیاں، آیت اللہ سیستانی کااہم بیان  آگیا

(ویب ڈیسک ) عراق کے مذہبی رہنما آیت اللّٰہ سید علی حسینی سیستانی نے ایران پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی رہنماؤں کے قتل کو جرم قرار دے دیا۔

نجف میں اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں آیت اللّٰہ سید علی حسینی سیستانی نے کہا ہے کہ   ایران کی چوٹی کی مذہبی لیڈرشپ کے خلاف دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتے ہیں، ایسا کوئی بھی عمل پورے خطے کیلیے ہولناک نتائج کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ناجائز مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کیلیے خطے کے ممالک اور عالمی برادری بھرپور کردار ادا کرے۔

آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے خبردار کیا کہ  کسی بھی مجرمانہ اقدام کا مقصد ایران کی قیادت کو غیر مستحکم کرنا ہے، اس کے پورے  خطے کیلئے سنگین نتائج ہوں گے، ممکنہ طور پر وسیع پیمانے پر افراتفری اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

عراق کے مذہبی رہنما نے  اسلامی دنیا کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت کو روکنے اور ایران کے ارد گرد جوہری مسئلے کا بین الاقوامی قانون کے مطابق پرامن، منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں۔