موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی
کیپشن: موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق، جاسوسی کے الزام میں گرفتار اسماعیل فکری کو پیر کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری کو دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا، اور ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ موساد کے دو ایجنٹس سے براہِ راست رابطے میں تھا اور انہیں اہم انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا تھا۔

ایرانی حکام نے اس کارروائی کو ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم قرار دیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں دی جانے والی یہ تیسری پھانسی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران موساد کے مبینہ نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔