اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز شہید، ایران کا شدید ردعمل

اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز شہید، ایران کا شدید ردعمل
کیپشن: اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز شہید، ایران کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک: ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہو گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والے حملے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہو گئے۔

جنرل محمد کاظمی کو 2022 میں ایرانی سپاہ پاسداران کا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی شہادت کو ایران نے ریاستی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔

ایرانی حکام نے ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ایران کی خودمختاری پر کھلی جارحیت ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے حامی یہ سمجھ لیں کہ اسرائیل کے خلاف مؤثر اور ہدف شدہ کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے وسطی علاقوں میں میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔