چین، جرمنی اور ارجنٹینا کی اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

چین، جرمنی اور ارجنٹینا کی اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت
کیپشن: چین، جرمنی اور ارجنٹینا کی اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: اسرائیل میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین، جرمنی اور ارجنٹینا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کے لیے چینی سفارت خانے نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوراً زمینی راستوں کے ذریعے اسرائیل سے روانہ ہو جائیں۔ اعلامیے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، اس لیے تاخیر نہ کریں۔

ادھر ارجنٹینا اور جرمنی کی حکومتوں نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسرائیل چھوڑ دیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

تینوں ممالک کی یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے ممکنہ جنگ کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔