ویڈیو؛ ایرانی پارلیمنٹ ’پاکستان تشکر تشکر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

ویڈیو؛ ایرانی پارلیمنٹ ’پاکستان تشکر تشکر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

ویب ڈیسک: اسرائیل سے جنگ میں ایران کی حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے لگائےگئے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران پاکستان کی حمایت کی تعریف کی جس پر ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے 'پاکستان تشکرتشکر' کے نعرے لگائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کی جانب سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی قوم سے کہا کہ دشمن کے خلاف ہوشیار اور متحد رہے۔

اجلاس میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈرز،  اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہےکہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  تھا اورکہا تھا کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔