ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ائیرلائنز کی پروازیں معطل

ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ائیرلائنز کی پروازیں معطل

ویب ڈیسک: ایران، اسرائیل کشیدگی، فضائی حدود بندش ، مختلف ائیرلائنز نے ایران اورپڑوسی ممالک کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں ۔

تفصیلات کےمطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں،  علاقائی صورتحال کی وجہ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔

ایمریٹس ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ    ایران اور عراق  کے پیر 30 جون 2025 تک پروازوں کو بند کیا ہے۔

پرواز کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافر دوبارہ بکنگ کے لیے اپنی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں۔

ایئر عربیہ کے مطابق ایئر عربیہ نے 16اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں،  16 اور 17 جون کو  روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ ،مختلف ملکوں کی پروازوں کو فضائی حدود بندش کے پیش نظر رخ موڑا جارہا ہے۔

قطر ایئرویز نے ایران، عراق اور شام کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل کردیا، قطر ائیر ویز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام ائیرپورٹس کے لئے قطر ایر کی پروازوں کو تاحکم ثانی معطل کیا۔ 

عراق کے لیے عارضی طور قطر ائیر کی پروازوں کو معطل کردیا، شام کے دمشق ایرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا ہے۔

اتحاد ائیرویز نے اسرائیلی شہر تل ابیب  کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا، ایئر عربیہ نے تل ابیب کے لیے 22 جون تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کیا ہے۔