ایران بیرونی جارحیت پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا آپشن استعمال کر سکتا ہے

ایران بیرونی جارحیت پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا آپشن استعمال کر سکتا ہے

(ویب ڈیسک ) ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر بیرونی جارحیت کی گئی تو وہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا آپشن استعمال کر سکتا ہے۔

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے رکن بہنام سعیدی نے نیم سرکاری خبر ایجنسی "مہر" کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

آبنائے ہرمز ایک اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کے 20 فیصد تیل کی یومیہ فراہمی گزرتی ہے۔ اگر یہ راستہ بند ہوتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور تجارتی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران اس سے قبل بھی مغربی دباؤ کے جواب میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   موجودہ کشیدہ حالات کے باعث کئی تجارتی بحری جہاز ایرانی سمندری حدود سے گریز کر رہے ہیں۔