امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیئے  ایران سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای 

امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیئے  ایران سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای 

(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے  کہا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیئے   ایران سرینڈر نہیں کرے گا،امریکا  ان کی طرف سے کوئی بھی فوجی مداخلت بلاشبہ انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر  نے اسرائیل کے خلاف حملے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔    ایران اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کو نظر انداز نہیں کرے گا، اور مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے خطاب میں کہا کہ  ایران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر صہونیوں  کو نہ تو معاف کرے گا اور نہ ہی اپنے شہداء کے خون کو بھولے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ   اسرائیل نے ایک سنگین غلطی کی ہے اور اسے اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہماری مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، جنہیں حکام اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔