ایران کے جوہری تنصیبات پر مزید نقصان کے کوئی آثار نہیں،سربراہ آئی اے ای اے

ایران کے جوہری تنصیبات پر مزید نقصان کے کوئی آثار نہیں،سربراہ آئی اے ای اے

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہریتنصیبات ، خاص طور پر نطنز اور فردو میں اسرائیلی حملوں کے بعد مزید نقصان کے کوئی آثار نہیں ملے۔

ویانا میں ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے گروسی نے کہا کہ "ایجنسی ایران میں موجود ہے اور رہے گی۔ جیسے ہی حفاظتی حالات اجازت دیں گے، ایران میں معائنہ دوبارہ شروع کیا جائے گا، جیسا کہ ایران کی این پی ٹی ( NPT )معاہدے کے تحت ذمہ داری ہے۔"

رافیل گروسی نے اس سے پہلے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملے میں نطنز کا اوپر زمین موجود پائلٹ یورینیم افزودگی پلانٹ تباہ ہو گیا ہے، جبکہ ایران نے فردو اور اصفہان میں بھی سائٹس پر حملوں کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نطنز میں بجلی کا بنیادی نظام بھی تباہ ہو چکا ہے، اور ایک ہال میں بجلی کی بندش سے سنٹری فیوجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نطنز کے باہر ریڈیائی مواد کی سطح معمول کے مطابق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔