اسرائیلی فوج کا ایران کے سرکاری ٹی وی پر میزائل حملہ

اسرائیلی فوج کا ایران کے سرکاری ٹی وی پر میزائل حملہ

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی پر میزائل حملہ  کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   اسرائیلی فوج نے دوران نشریات ایران کے سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا۔اسٹوڈیو کی چھت کا ملبہ  خاتون اینکر پر آگرا جس سے وہ زخمی ہوگئیں ۔اسرائیلی حملے کے بعد اسٹوڈیو میں دھواں بھر گیا۔

حملے کے بعد ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات بند ہوگئیں تھیں  تاہم ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (ISNA) کے مطابق، چینل پر نشریات معمول پر آ گئی ہیں۔

یہ حملہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد کیا گیا ہے۔ جس  میں کہا گیا تھا کہ "ایرانی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی کا منہ بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ قریبی رہائشیوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے"۔

ایران کا سرکاری نشریاتی ادارہ IRIB اس علاقے میں واقع ہے جس میں انخلاء کی وارننگ دی گئی ہے۔