اسرائیل میں ہمت نہیں کہ وہ اکیلے یہ جنگ لڑے، کچھ ممالک ساتھ ہیں: ایرانی سفیر

اسرائیل میں ہمت نہیں کہ وہ اکیلے یہ جنگ لڑے، کچھ ممالک ساتھ ہیں: ایرانی سفیر

ویب ڈیسک: ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام ولایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں پنجاب، کشمیر اور کے پی کے سے آئے علماء کرام شریک ہوئے، ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم کا کہنا تھا  ایرانی تنصیابات کی وجہ سے ایران کو ٹارگٹ کیا گیا ۔

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ہنگامی سیمینار میں ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکن انٹیلیجنس کی رپورٹ میں یہ چیز واضح ہے ہم تو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔

اسرائیل نے مذاکرات نہیں بلکہ دھوکہ دیا اور ہمارے صبر کا ناجائز فایدہ اٹھایا، گزشتہ کئی سالوں سے ہم صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کبھی اسرائیل کہتا ہے کہ ایران میزائل بنا رہا کبھی اسرائیل کہتا کہ ایران پردے کا نفاذ کر رہا ، ایران کا صرف اتنا قصور ہے کہ اس نے غزہ کا ساتھ دیا ہے۔

  ایرانی سفیر رضا امیر ی مقدم کا کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھ بیٹھا کہ تمام اسلامی ممالک کمزور ہو گئے ہیں لیکن یہ اسرائیل کی غلط فہمی ہے۔

ایران کے ہاتھ کٹ چکے ہیں ایسا اسرائیل کو لگتا ہے، یہ آخری لڑائی ہے یا اسرائیل کامیاب ہو گا یا ایران کی جیت ہوگی۔

اسرائیل میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اکیلے یہ جنگ لڑے ،کچھ ممالک اس کے ساتھ ہیں ، ایران پوری طاقت کے ساتھ جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کا مقابلہ کرے گا۔

  ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے لیڈر اور اپنے سپاہیوں پر پورا یقین ہے، ہم کسی ملک سے یہ نہیں کہتے کہ ہماری مدد کریں کیونکہ کل کو ان کی باری ہوگی۔

نیتن یاہو پوری دنیا کا چہرا تبدیل کرنے کی باتیں کر رہا ہے، آج امام حسین کا غم زندہ ہے جبکہ یزید کا کہیں بھی ذکر نہیں رہا، عرب ممالک نے ہمارے اوپر ہونے والے ظلم کی مذہمت کی ہے۔

مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ حسن عسکری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفر اور شرک نے اکٹھے ہوکر  ایران پر حملہ کیا ہے، علماء کرام پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔