اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملہ، کیا نقصان ہوا؟ نیتن یاہو کا بیان

اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملہ، کیا نقصان ہوا؟ نیتن یاہو کا بیان

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل کو سبق سیکھا دیا، ایران کے جوابی وار نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا! حیفہ کا سائنسی تحقیقاتی مرکز راکھ کا ڈھیر، پاور پلانٹ تباہ، تل ابیب اور بیت یام کھنڈر بن گئے۔

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ "ایران نے میرے گھر پر حملہ کیا، میزائل میرے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرایا، لیکن میں بچ گیا۔"

  نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے،اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

نیتن یاہو نے ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر گہرا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار ہمیں نشانہ بنانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سالانہ 3,600 بیلسٹک میزائل تیار کر سکتا ہے، یعنی تین سال میں 10 ہزار میزائل بنا سکتا ہے، جو خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

ادھر اسرائیل نے تہران کو دھمکی دی ہے کہ "ایران کی قیمت تہران کے شہری چکائیں گے!"

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔

اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔