اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کو صدام حسین جیسے انجام کی دھمکی

اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کو صدام حسین جیسے انجام کی دھمکی
کیپشن: اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کو صدام حسین جیسے انجام کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو ان کا انجام صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیر نے کہا کہ "میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ جنگی جرائم سے باز رہے اور اسرائیلی شہریوں پر حملے بند کرے۔"

انہوں نے کہا کہ "خامنہ ای کو اپنے ہمسایہ ملک عراق کے اس آمر کا انجام یاد رکھنا چاہیے جس نے اسرائیل کے خلاف یہی راستہ اپنایا اور بالآخر موت کا سامنا کیا۔"

اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل آج بھی تہران میں حکومت اور فوجی اہداف کو نشانہ بناتا رہے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر تہران کے شہریوں کو شہر چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ ایران کا کہنا ہے کہ جمعے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں درجنوں ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔