ایران نےاسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، بڑی تباہی

ایران نےاسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، بڑی تباہی

ویب ڈیسک: ایران نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ البرز صوبے میں موساد کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے، ایرانی بارڈر گارڈز نے 44 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے۔

اسرائیل نے ایران کے تازہ میزائل حملے کی تصدیق کی، بیلسٹک میزائلوں سے شمالی اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایران کے میزائلوں سے بچنے کے لیے اپنے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی ہے، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام جدید ترین ایرانی میزائل روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

اُدھر اسرائیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب کچھ دیر قبل اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔

تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔