اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقے نشانہ، 5 شہری جاں بحق، 20 زخمی

اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقے نشانہ، 5 شہری جاں بحق، 20 زخمی
کیپشن: اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقے نشانہ، 5 شہری جاں بحق، 20 زخمی

ویب ڈیسک: ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے فضائی حملوں نے تہران کے متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں عام شہریوں کی آبادیوں کو ہدف بنایا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ویڈیوز اور عینی شاہدین کی رپورٹوں میں تباہ شدہ عمارتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرتے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

پریس ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر نطنز (اصفہان) میں ہونے والے میزائل حملے کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جن میں شدید دھماکوں کے بعد آسمان کی جانب اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔