اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے سائنسدانوں کےنام سامنے آگئے

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے سائنسدانوں کےنام سامنے آگئے
کیپشن: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے سائنسدانوں کےنام سامنے آگئے

ویب ڈیسک: ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملوں میں چھ سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے صدر اور نامور جوہری ماہر محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ فریدون عباسی، معروف سائنسدان عبدالحمید منوچہر، سید امیر حسین فقیہی اور مطالبی زادہ بھی ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کئی شہروں میں جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے اعلیٰ فوجی عہدیدار اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر بھی شہید ہو چکے ہیں۔ ایران نے اس کارروائی کو براہ راست جنگ کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔