اسرائیل کے حملے، حماس کا ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی 

اسرائیل کے حملے، حماس کا ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی 

(ویب ڈیسک ) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے  ترجمان ابو عبیدہ نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ  "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، جو صیہونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ جارحیت بنیادی طور پر ایران کی فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی باعزت مزاحمتی تحریکوں کی بھرپور مدد کی وجہ سے ہو رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "صیہونی دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ یہ بزدلانہ  حملے مزاحمتی محاذوں کو کمزور کر سکتے ہیں یا خطے میں اس کمزور وجود کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتے ہیں تو وہ دھوکے میں ہے۔" "اس کے برعکس، یہ مسلسل سٹریٹیجک غلطیوں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے جو اسے اپنی ناگزیر موت کے قریب لے جائے گا، انشاء اللہ۔"