اسرائیل کا ایران پر حملہ ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

اسرائیل کا ایران پر حملہ ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک )   اسرائیل  کے ایران پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت اب 74.46 ڈالر فی بیرل  ہوگئی ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت میں 5.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کروڈ ائل کی نئی قیمت اب 73.15 ڈالر فی بیرل ہے۔ 

خیال رہے کہ   اسرائیل کی جانب سے   ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسرائیل کی فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرزاور سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔