اسرائیلی فضائی حملے: پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت شہید

اسرائیلی فضائی حملے: پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت شہید
کیپشن: اسرائیلی فضائی حملے: پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ایران میں کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت کئی اہم ایرانی شخصیات شہید ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے متعدد علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں۔ تہران کے شمال مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئیں جبکہ کئی مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب کے مرکزی دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان حملوں میں ایران کے معروف جوہری سائنسدان فرید عباسی اور محمد مہدی بھی شہید ہوئے، جبکہ ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، اسرائیلی حملے کے دوران دارالحکومت تہران کے کئی رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔