ایران کی دھمکی کے بعد نیتن یاہو نامعلوم مقام کی جانب روانہ

ایران کی دھمکی کے بعد نیتن یاہو نامعلوم مقام کی جانب روانہ
کیپشن: ایران کی دھمکی کے بعد نیتن یاہو نامعلوم مقام کی جانب روانہ

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو حفاظتی اقدامات کے تحت ایک نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا سرکاری طیارہ 'ونگ آف زایان' جمعہ کی شام بن گورین ایئرپورٹ سے پرواز کر گیا، تاہم طیارے کی منزل کا علم نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم کی روانگی کو خفیہ رکھا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔