وزیر اعظم کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کیلئے معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کیلئے معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

(ویب ڈیسک )  وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نےایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جار ی کردی گئیں ہیں۔

وزیر اعظم نے ہدایات کیں کہ  زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،۔خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے۔