ایران کا جواب اسرائیل کو ہلا کر رکھ دے گا، ایرانی صدر

ایران کا جواب اسرائیل کو ہلا کر رکھ دے گا، ایرانی صدر

(ویب ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان  کا کہنا  ہے کہ ایران کا جواب اسرائیل کو ہلا کر رکھ دے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے  قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جواب اسرائیل کو ہلا کر رکھ دے گا۔ایرانی عوام اسرائیلی پروپیگنڈہ کے سچ نہ سمجھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس جرم پر خاموش نہیں رہے گا، قانون کے مطابق طاقتور جواب دیں گے۔

انہوں نے عوام سے خطاب میں   کہا  کہ  وہ ملک کی قیادت پر اعتماد کریں اور متحد رہیں۔  "ہمارا ردعمل مضبوط اور کیلکولیٹڈ ہوگا۔ اسرائیل کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے وہ اپنی جارحیت پر پچھتاوا کرے گا۔"