ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل میں شہریوں  کی بڑی پیمارنے پر خریداری ، اسٹورز خالی

ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل میں شہریوں  کی بڑی پیمارنے پر خریداری ، اسٹورز خالی

(ویب ڈیسک ) ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے خدشے نے اسرائیل کے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس کے باعث سپر مارکیٹس میں رش بڑھ گیا ہے اور اسٹورز خالی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھر میں لوگ خوف کے عالم میں خوراک، پانی، خشک اشیاء اور دیگر ضروری سامان بڑی مقدار میں خرید رہے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد اسٹورز کے شیلف خالی ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ جلدی میں خریداری کر رہے ہیں اور کئی مقامات پر سپر اسٹورز میں ضروری اشیاء کی کمی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر کیے گئے شدید حملوں کے بعد ماہرین اس بات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ایران کسی بھی وقت جوابی کارروائی کر سکتا ہے، جس کے پیشِ نظر اسرائیلی شہری خود کو ممکنہ ہنگامی حالات کے لیے تیار کر رہے ہیں۔