ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، خاتون پائلٹ گرفتار

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، خاتون پائلٹ گرفتار

ویب ڈیسک: اسرائیل کے حملوں کا جواب، ایران نے اسرائیل پر 150بیلسٹک میزائل داغ دیے، ایرانی حملوں میں 7 اسرائیلی زخمی ہوئے، ایران کے جوابی حملے پر اسرائیلی شہری شیلٹرز میں گھس گئے،حملہ ہونے پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے براہ راست پریس بریفنگ روک دی۔

 پریس کانفرنس کے دوران ہیڈکواٹر میں دفاعی اسٹینڈ بائے کا اعلان کیا گیا،  تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، اسرائیل کے مختلف مقامات پر ایران نے ڈرونز اور میزائل حملے کئے، تل ابیب میں سائرن بجنے لگے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں چلی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں 7 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، نمائندہ بی بی سی کا مقبوجہ یروشلم میں جس ہوٹل میں تھی اس کے اوپر دو ڈرون دیکھے گئے جس کے بعد دھماکوں کی آواز آئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ایک اور حملے کا آغاز کردیا گیا، درجنوں میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے،خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت القدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملے کئے اور جنگ شروع کی، اسرائیل کو ’’ ہٹ اینڈ رن ‘‘ حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صہیونیوں کے لئے زندگی مشکل ہوجائے گی،ہماری فوج تیار ہے، ایرانی حکومت اور عوام فوج کے پیچھے کھڑے ہیں، اسرائیل کو حملے کے بعد بھاگنے نہیں دیں گے، یہ صرف شروعات ہے مزید ردعمل بھی سامنے آئے گا۔ 

ایرانی میڈیا کے جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر گرے ہیں، ایرانی دفاعی نظام نے ایک اسرائیلی طیارہ بھی مار گرایا ہے جس کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی، اصفہان سے اسرائیل پر 150 میزائل داغے گئے ہیں۔