ایران نے امریکا،فرانس،برطانیہ کو خبردار کردیا

 ایران نے امریکا،فرانس،برطانیہ کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک: ایران نے امریکا، فرانس، برطانیہ کو  خبردار کر دیا کہ اگر اسرائیل کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو ان کے خطے میں موجود فوجی اڈے اور بحری جہاز ایران کے نشانے پر ہوں گے۔

ایران نے تحمل دکھانے کا برطانوی مطالبہ بھی مسترد کر دیا،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مطالبہ غیر منصفانہ ہے۔

اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عباس عراقچی کا فرانسسی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا، کہا کہ اسرائیلی اقدام ہماری قومی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،ہم اپنے شہدا جن میں کواتین اور بچے بھی شامل ہیں خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اہم بیان میں اسرائیل کا دفاع کرنے والے ممالک کو دھمکی دی گئی۔

ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دفاع یا اس کی حمایت کرنے والے ممالک پر بڑا حملہ کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہناہے اسرائیل پر اپنے حملوں میں تیزی لائیں گے۔اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والا ملک اپنے فوجی اڈوں کو ایران کے جوابی حملوں کا ہدف بنتا دیکھے گا۔