ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، جس کی اسے سخت سزا دی جائے گی۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی طیاروں نے نہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ رہائشی علاقوں پر بھی حملے کیے، جو اس کے وحشیانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔
That [Zionist] regime should anticipate a severe punishment .By God’s grace, the powerful arm of the Islamic Republic’s Armed Forces won’t let them go unpunished.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 13, 2025
انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی کارروائی میں ایران کی تین اہم ملٹری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور ممتاز جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنے اس اقدام پر خاموشی سے نہیں بچ پائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کی مسلح افواج اس جارحیت کا مناسب وقت پر بھرپور جواب دیں گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، اور معروف جوہری سائنسدان فرید عباسی سمیت کئی اعلیٰ حکام شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملے ایران کے خلاف اسرائیل کی باقاعدہ جنگ کا آغاز سمجھے جا رہے ہیں۔


