امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، ایران کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، ایران کو محتاط رہنے کی ہدایت
کیپشن: امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، ایران کو محتاط رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں کسی بھی قسم کی شمولیت کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل نے یکطرفہ طور پر کی ہے۔

جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں جوہری تنصیبات اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق یہ ایک "پیشگی دفاعی کارروائی" تھی، جس کے بعد اسرائیل نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا ان حملوں میں کسی طور شامل نہیں، اور ہماری ترجیح صرف خطے میں امریکی فوجیوں اور مفادات کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے خود اس بات کا فیصلہ کیا کہ ایران کے خلاف کارروائی اس کے دفاع کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ امریکی تنصیبات یا اہلکاروں کو نشانہ نہ بنایا جائے، کیونکہ امریکا اس صورتحال کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری طرف امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صورت حال پر غور کے لیے کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔