اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، 200 طیاروں نے ایران کے 8 شہروں کو نشانہ بنایا

اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، 200 طیاروں نے ایران کے 8 شہروں کو نشانہ بنایا
کیپشن: اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، 200 طیاروں نے ایران کے 8 شہروں کو نشانہ بنایا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر کیے گئے فضائی حملوں میں 200 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹے اسرائیل کے لیے نہایت نازک اور چیلنجنگ ثابت ہو سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے پانچ مختلف مراحل میں کیے گئے جن میں ایران کے کم از کم آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں جوہری تنصیبات اور فوجی مراکز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران سمیت دارالحکومت کے گرد و نواح میں واقع فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جبکہ جنوبی شہر اصفہان، جنوب مغربی علاقے اراک، مغربی شہر کرمان شاہ، اور نطنز میں موجود جوہری تنصیبات بھی نشانے پر رہیں۔

اس کے علاوہ تبریز اور احواز کے علاقوں میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت اور فوجی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔