ایران نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان کر دیا

ایران نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان کر دیا
کیپشن: ایران نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا تقرر کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو ایرانی مسلح افواج کا عبوری کمانڈر مقرر کیا ہے۔ جنرل سیاری اس سے قبل بحریہ کے کمانڈر اور جوائنٹ اسٹاف کے سینئر رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسی طرح، جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر انچیف تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل واحدی سابق وزیر دفاع رہ چکے ہیں اور قدس فورس میں بھی اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ اہم فیصلے اس وقت کیے گئے جب آج صبح اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے تھے۔