اسرائیلی فوج کا ایران سے داغے گئے تمام ڈرونزمارگرانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا ایران سے داغے گئے تمام ڈرونزمارگرانے کا دعویٰ
کیپشن: اسرائیلی فوج کا ایران سے داغے گئے تمام ڈرونزمارگرانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کو ناکام بناتے ہوئے تقریباً 100 ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے بھیجے گئے یہ ڈرونز اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے روانہ کیے گئے تھے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے ان تمام کو راستے میں ہی مار گرایا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فی الحال شیلٹرز کے قریب رہنے کی ضرورت نہیں، تاہم ہائی الرٹ بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈرون حملے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے ہیں۔ ایران نے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

قبل ازیں، اسرائیل نے ایران میں درجنوں فوجی اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 200 سے زائد طیارے استعمال کیے گئے۔

ایرانی قیادت کو شدید نقصان

ایرانی میڈیا کے مطابق ان فضائی حملوں میں :

ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف
پاسداران انقلاب کے سربراہ
جوہری سائنس کے چھ سینئر ماہرین شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ کئی دیگر افسران اور اہلکار بھی جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

ایران نے ان حملوں کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، جبکہ سپریم لیڈر کی جانب سے فوج اور پاسداران انقلاب کی نئی قیادت کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔