ایران اسرائیل کشیدگی: امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں سے ہنگامی رابطے، جنگ روکنے پر زور

ایران اسرائیل کشیدگی: امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں سے ہنگامی رابطے، جنگ روکنے پر زور
کیپشن: ایران اسرائیل کشیدگی: امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں سے ہنگامی رابطے، جنگ روکنے پر زور

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان شدت اختیار کرتی جنگی صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ہنگامی رابطے کیے ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

اسی سلسلے میں قطر کے امیر نے بھی امریکی صدر سے رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں میں امریکہ کے مؤثر کردار پر زور دیا۔ صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم سے بھی مشاورت کی اور خطے کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں، فلسطین اور قطر کے وزرائے اعظم نے سعودی وزیر خارجہ سے بات چیت کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب، ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد تہران ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں چار شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ اسرائیلی حملوں کا ہدف مہرآباد ہوائی اڈہ بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اب تک تین مراحل میں میزائل حملے کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 100، دوسرے میں 50، جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔