ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں برطانوی جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا

ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں برطانوی جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا
کیپشن: ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں برطانوی جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا

ویب ڈیسک: ایران کی بحری افواج نے خلیج فارس میں برطانوی جنگی جہاز کے داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی بحریہ کے ڈرونز مسلسل برطانوی ڈسٹرائیر کے گرد پرواز کرتے رہے، جبکہ برطانیہ کو واضح وارننگ جاری کی گئی کہ وہ خلیج فارس کی حدود میں داخل نہ ہو۔

ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے برطانوی بحری جہاز کی نگرانی بحرِ ہند میں داخلے کے وقت سے ہی شروع کر دی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق، برطانوی جنگی جہاز کا مقصد خلیج فارس میں موجودگی کے ذریعے اسرائیلی میزائل سسٹم کی رہنمائی کرنا تھا۔

یاد رہے کہ ان دنوں ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور ایران کو خدشہ ہے کہ مغربی طاقتیں، خصوصاً برطانیہ، اسرائیل کی ممکنہ کارروائیوں میں معاونت کر سکتی ہیں۔